حوزہ نیوز ایجنسی نے "Trtworld" کے مطابق نقل کیا ہے کہ امریکی ایک میگزین کے ذریعے حاصل کردہ دستاویزات کے مطابق ، امریکہ میں ایک مسلم مخالف گروہ نےاسرائیلی حکومت سے دسیوں ہزار ڈالر کی مالی اعانت حاصل کی ہے۔
فارورڈ میگزین نے کہا کہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل نے ایک عیسائی صیہونی گروپ کو 40،000 ڈالر کی فنڈز فراہم کیں ہیں جو کہ پی جے ٹی این کے نام سے مشہور ہے۔
امریکہ کی ٹینیسی ریاست میں قائم اسلام مخالف گروہ اپنی ویب سائٹ پر امریکی اسکولوں میں اسلام کی تعلیم دینے کے خلاف پروپیگنڈہ کرتا ہے اور یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بچوں کو اسلام کے نام پر دھوکہ دیا جارہا ہے۔ یہ اسرائیل کا ایک سخت حامی ، اور اسرائیلی بائیکاٹ کی تحریک کا دشمن بھی ہے۔
اس گروپ کے بانی ، لوری کارڈوزا مور ، بھی اسلام مخالفت کی صف اول میں شامل ہے ، جنہوں نے 2010 میں ٹینیسی کے مرفریزبرو میں ایک مسجد کی تعمیر کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ مسلمان سب کے سب دہشت گرد ہیں،اس وقت ، کارڈوزا مور نے ایک سازشی نظریے کو ہوا دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ مسجد کی تعمیر میں مدد کرنے والوں کو یقین ہونا چاہیے کہ وہ صلیبی جنگوں کا بدلہ عیسائیوں سے لے رہے ہیں۔
فارورڈ میگزین کے مطابق ، اس گروپ نے اسرائیلی حکومت سے براہ راست امداد لینے سے انکار کردیا ، اسرائیلی عہدیداروں نے بھی براہ راست گروپ سے رابطہ کرنے سے انکار کردیا اور اس بات پر متفق ہوگئے کہ کنسرٹ نامی کمپنی کے ذریعے یہ رقوم پہنچائی جائے۔
میگزین کے مطابق،اسرائیلی عہدیداروں نے رواں سال جنوری میں اسلام مخالف گروہ کو رقوم کی منتقلی کی منظوری دی تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق ، اس رقم کا ممکنہ ہدف اسرائیل کے دشمنوں سے لڑنا اور جنوبی افریقہ کے عیسائیوں کو متاثر کرنا تھا۔